بیرون ممالک سے لوٹی رقم کی واپسی کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

بیرون ممالک سے لوٹی رقم کی واپسی کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اس نئی اتھارٹی سے بیرون ممالک بینکوں میں موجود پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ممالک سے لوٹی رقم واپس لانے کے لئے حکومتوں کے ساتھ رابطے کیلئے سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل اتھارٹی میں ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نمائندےشامل ہونگے۔

حکومت کی بیرون ممالک سے لوٹی رقوم کی واپسی کیلئے مجوزہ سینٹرل اتھارٹی کی سربراہی سیکرٹری داخلہ یا گریڈ 21 کا وفاقی افسر کرے گا، بیرون ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے بھی ہو سکیں گے۔

اس نئی اتھارٹی سے بیرون ممالک بینکوں میں موجود پاکستانی رقوم کی واپسی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جائے گا جو رقوم کی واپسی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے میں بااختیار ہو گی۔اتھارٹی میں نیب، ایف آئی اے، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے نمائندے شامل ہوں گے۔

وزارت قانون نے‘میوچل لیگل اسسٹنس’کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کوبھجوا دیا۔ یہ قانون بیرون ممالک سے رقم واپس لانے کے لئے معاون ثابت ہو گا۔