اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جو اسد عمر کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔ اجلاس جلدی ختم ہونے سے غربت مکاؤ فنڈ کےلئے رقم کی فراہمی، ڈھوک حسین اور بٹرسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی کے معاملے سمیت کراچی میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر سے پیدا ہونے والے مسائل پر غور موخر کردیا گیا۔

اجلاس میں گنے کی قیمت اور چینی کی پیدواری لاگت طے کرنے اور سٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے وارثوں کےلئے بقایاجات کا معاملہ بھی مو¿خر کردیا گیا۔اس کے علاوہ صنعتی اور گھریلو صارفین کےلئے گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کی منظوری بھی موخر کردی گئی۔

ای سی سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی، گندم پنجاب اور سندھ سے برآمد کی جائے گی، صوبائی حکومتیں اپنے اپنے حصے کی برآمد گندم پر سبسڈی دیں گی جبکہ پاسکو کی طرف سے برآمد گندم پر وفاقی حکومت سبسڈی ادا کرے گی۔