افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے ، دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے:آرمی چیف

افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار جاری رکھیں گے ، دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے:آرمی چیف
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے کردار جاری رکھیں گے ، دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ ترجیح رہے گی ، افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ دنیا ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے ، ہم نے سب سے زیادہ فوجی ، اقتصادی ، سیاسی اور سماجی قیمت چکائی ہے ، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ کام کیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کایاب جنگ لڑی ، علاقائی امن کے لیے کام کیا ۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔