ترک میڈیا امریکی صحافی خاشقجی کے قتل کی مبینہ آڈیو سامنے لے آیا

ترک میڈیا امریکی صحافی خاشقجی کے قتل کی مبینہ آڈیو سامنے لے آیا
کیپشن: image by facebook

انقرہ : ترک میڈیا امریکی صحافی خاشقجی کی مبینہ قاتلوں سے گفتگو کو سامنے لے آیا ، آڈیو میں خاشقجی قاتلوں کو کہہ رہے ہیں کہ چھوڑو میرا ہاتھ ، تمہیں پتہ ہے کہ تم کیا کر رہے ہو؟

 تفصیلات کے مطابق ترک  میڈیا نے ایک مرتبہ پھر خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت کر دی ہے ، ترک میڈیا نے خاشقجی کی مبینہ قاتلوں کے ساتھ گفتگو کی ٹیب پبلک کر دی ہے۔

آڈیو پیغام میں خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہی شور ، لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کی آوازیں بآسانی سنی جا سکتی ہیں ۔ آڈیو ریکارڈنگ میں مبینہ قاتل کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہا ہے کہ اس آدمی کے کپڑے پہننا عجیب ہے جسے ہم بیس منٹ قبل قتل کر کے آئیں ہیں ۔ایک مبینہ آواز یہ بھی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں مبینہ قاتل کہہ رہا ہے اس کے جوتے چھوٹے ہیں مجھے دوسرے جوتے پہننے دو ۔

واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرنے والے امریکی صحافی خاشقجی بارہ اکتوبر کو کاغذات کی تصدیق کے لیے سعودی قونصل خانے گئے تھے ، آڈیو ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ خاشقجی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ۔

مبینہ قاتلوں نے خاشقجی کو غدار کہہ کر مخاطب کیا ، مبینہ قاتلوں نے کہا کہ آج تمھیں حساب دینا پڑے گا۔