آئی ایم ایف سے مالی ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کیلئے بات چیت ہوئی:وزارت خزانہ

آئی ایم ایف سے مالی ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کیلئے بات چیت ہوئی:وزارت خزانہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت اقصادی اور معاشی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے اقدامات کو سراہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے ہونے والے سات روزہ مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے آئی ایم ایف کے اقدامات کی تعریف کرتی ہے ۔

وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے غربت کو کم کرنے کے لیے اخراجات پر بات چیت ہوئی ہے ، ترقی اور کاروبار کا ماحول دوستانہ بنانے کے امور پر بات ہوئی ، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں گورننس کے امور پر بات ہوئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے پالیسی سٹرکچرل اصلاحات کی بنیاد پر پروگرام پر بات ہوئی ، مالی ادائیگیوں کا توازن بہتر بنانے کے لیے حکومتی مداخلت جیسے مسائل زیر بحث آئے۔