بھارت : اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے دوران چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بھارت : اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے دوران چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی : بھارتی ریاست میں اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے دوران چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے ,  مہاراشٹرا میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے اور دس زخمی ہوگئے ہیں ۔

 دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ڈپومیں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران ہوا، بارودی مواد ناکارہ بنانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

بھارتی حکام کے مطابق دھماکا مہاراشٹرا کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا ، بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 31 مئی 2016 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پُل گاؤں میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔