سندھ حکومت نے تمام شوگر ملز مالکان کو دوبارہ کام کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے تمام شوگر ملز مالکان کو دوبارہ کام کی اجازت دیدی
کیپشن: image by facebook

کراچی : سندھ حکومت نے صوبے کے تمام شوگر مالکان کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تیس نومبر سے قبل شوگر ملز مالکان کو سندھ بھر کی تمام شوگر ملز چلانے کا حکم دے دیا ہے ، گنے کی فی من قیمت جلد مقرر کی جائے گی  ،  سندھ شوگر کین بورڈ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا اجلاس کی صدارت سندھ کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کی ۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت ، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر اور شوگر کین بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں شوگر ملز چلانے اور گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے شوگر ملز مالکان کو سندھ بھر کی تمام شوگر ملز تیس نومبر سے قبل چلانے کی ہدایات جاری کر دیں ، ان کا کہنا تھا کہ تیس نومبر سے قبل گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔