وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئ , وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ملائیشین نائب وزیر خارجہ اور وزیراعظم آفس ملائیشیا کے نائب وزیر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ڈاکٹر مہاتیر محمد کے منصب سنبھالنے کے بعد کسی غیرملکی رہنما کا یہ پہلا دورہ ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔