بنوں ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

بنوں ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق
کیپشن: جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بنوں: تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔ پولیس کے مطابق میر شہباز کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔