سعودی عرب میں بدعنوانی کے جرم میں 18 سرکاری و نجی ملازمین کو سزا سنادی گئی

سعودی عرب میں بدعنوانی کے جرم میں 18 سرکاری و نجی ملازمین کو سزا سنادی گئی

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ احتساب نے بد عنوانی، رشوت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 18 افراد کو مجموعی طور پر 55 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مجرمان میں حکومتی عہدیدار اور نجی کمپنیوں کے ملازمین شامل ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مجرمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کیے گئے جن کی بنیاد پر مجموعی طور پر 4 ملین ریال کا جرمانہ کیا گیا ہےسعودی میڈیا کے مطابق کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف عدالت میں 726 ثبوت اور شواہد پیش کیے گئے۔

سزا پانے میں والوں میں حکومت کے چند اعلیٰ عہدیداران بھی شامل ہیں جن پر اختیارات کا ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور کاروباری شخصیات سے رشوت لینے کا جرم ثابت ہوا۔

خیال رہے 4 روز قبل بھی سعودی عرب کی ایک عدالت نے مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث پانچ عہدیداروں کو 32 سال قید اور 90 لاکھ ریال کے برابر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔