سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 38 پزار 564 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 411 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں تیزی کر رجحان رہا اور انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 911 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 18 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 38 ہزار 393 پوائنٹس تک گرا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 246,093,860 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,669,423,089 بنتی ہے۔