بغاوت کا شبہ،ترکی میں 133فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بغاوت کا شبہ،ترکی میں 133فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انقرہ : ترک دفتر استغاثہ نے 133 فوجی اہلکاروں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے والے فوجیوں پر شبہ ہے کہ وہ 2016ءکی فوجی بغاوت میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ فوجی جلا وطن مبلغ فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے بھی مبینہ رابطے استوار کیے ہوئے تھے۔

گرفتاری کے ان وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور فوجی حکام نے 45 صوبوں میں چھاپے مار کر کم از کم 101 فوجیوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ بقیہ فوجیوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جا ری ہیں۔