وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا مستعفی

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ گزارنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا۔

یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا پاکستان ٹیلی ویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔