میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، وزیر اعظم

 میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، وزیر اعظم
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے معاملے پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انہیں باہر جانے کی اجازت دی۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں  وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پرنواز شریف کو  باہر جانے کی اجازت دی۔

 

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کے لندن جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئی۔ عدالت نے جو فیصلہ دیا اسے تسلیم کیا، انہیں باہر جانے کی اجازت میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر دی۔ 

انہوں نے کہا  کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن میں جن بیٹوں نے استقبال کیا وہ پاکستان میں اشتہاری ہیں، شہباز شریف کے بیٹے اور داماد بھی اشتہاری ہیں۔لندن میں جس فلیٹ پر قیام کیا شریف فیملی اسکی ملکیت نہ ثابت کر سکی۔

اجلاس میں چیئر مین نیب کے بیانات کا بھی  تذکرہ ہوا جس پر عمران خان نے کہا  کہ میں خود احتساب کا حامی ہوں خواہ ان کا تعلق اپوزیشن سے ہو یا میری اپنی حکومت سے، نیب آزاد ادارہ ہے جس کا چاہے بلاتفریق احتساب کرے، جس نے اس ملک کے پیسے کھائے اس کو حساب دینا ہو گا۔