ترقیاتی پروگرام میں صنعت اور زراعت کو فروغ دیں گے، اسد عمر

ترقیاتی پروگرام میں صنعت اور زراعت کو فروغ دیں گے، اسد عمر
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزرا کے قلم دان تبدیل ہونے سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ وزرا سابق ہوں یا موجودہ، سب تحریک انصاف اور عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں صنعت اور زراعت کو فروغ دیں گے۔ منشور کے مطابق سماجی شعبے کی ترقی کو فوقیت جبکہ تعلیم اور صحت کے لیے بھی فنڈز بڑھائیں گے۔

اس سے پہلے اسد عمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا باقاعدہ چارج سنبھالا اور سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر الحسن سے وزارت سے متعلق بریفنگ لی۔