سرکاری مال پر عیاشی کرنے کا وقت گزر گیا، عثمان بزدار

Usman Bazdar, CM Punjab,
کیپشن: تصویر: فیس بک

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کرپشن اور احتساب کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

کہتے ہیں ان کی حکومت نے پنجاب میں  قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر سے اب تک 206 ارب روپے سے زائد کی ریکوریاں کروائی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ اب وہ دور چلا گیا جب سرکاری مال پر عیاشی کی جاتی تھی اور حکمران ان کی بازپرس کی بجائے خود اس مافیا کے سرغنہ ہوتے تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے،اور ان شااللہ پنجاب بدلے گا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے الحمرا آرٹس کونسل میں کیلی گرافک نمائش کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے  پاکستان، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے رکھے گئے 350 اسلامی خطاطی کے فن پاروں کو سراہا۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب میں باہمت بزرگ پروگرام  کے تحت 65 سال سے زائد افراد کو سوشل پنشن دی جائے گی  ۔