سلمان خان بگ باس 14 کی میزبانی کریں گے 

Salman Khan will host Bigg Boss 14
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی : بالی ووڈ ادکار سلمان خان اور ان کی فیملی کے افراد کو کوونا ٹیسٹ منفی آیا ہے  ، سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد سٹار ایکٹر اور ان کےخاندان کے دوسرے افراد گزشتہ ہفتے سے قرنطینہ میں تھے .

انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشکو اور دو اسٹاف ممبران کورونا ہوگیا تھا ، جس کی رپورٹ بھی آگئی تھی ، تاہم سلمان خان کی رپورٹ منفی آںے کے بعد سلمان خان نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ بلکل خیریت سے ہیں اور ان کا ڈرائیور اور دیگر دو ممبران بھی ٹھیک ہیں .

رپورٹس کے مطابق ڈرائیور اور سٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کے بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کردی گئی تھی ۔ بعدازاں سلمان خان نے بھی اپناکورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے ۔ سلمان خان اب بگ باس چودہ کی دوبارہ سے میزبانی کریں گے ۔

واضح رہے کہ سلمان خان  جو بالی ووڈ کے دبنگ خان کے نام سے بھی مشہور ہیں ان چھوٹی سکرین پر بھی اتنی ہی شہرت ملی ہے ، بگ باس جیسے بڑے شو کی میزبانی وہ سب سے زیادہ بار کرچکے ہیں ، اس وقت بگ باس بھارتی ٹی وی پر دیکھے جانے والے شوز میں سے سب سے زیادہ مقبول ہے ۔ 

سلمان خان متعدد شہرہ آفاق ہٹس فلم بھی دے چکے ہیں ۔