فاسٹ بولر سہیل تنویر عالمی وبا کا شکار ہو گئے

Sohail Tanveer, Virus, Pandemic
کیپشن: Photo: Sohail Tanveer Twitter

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرسہیل تنویر کا عالمی وباکا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

 سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے مالک پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک بھی ہیں۔ گال گلیڈی ایٹرز کو ندیم عمر نے خریدا ہے۔ اس ٹیم میں شاہد آفریدی کو آئیکون کھلاڑی کے طور پر لیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نجی مصروفیات کی باعث تاحال سری لنکن پریمیئر لیگ کیلئے روانہ نہیں ہوئے تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ چند روز میں سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سری لنکن پریمئر لیگ 27 نومبر سے شروع ہو رہے ہیں جس میں شرکت کیلئے بیشتر پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کیا جانب سے این او سی جاری کر دیئے گئے اور وہ سری لنکا پہنچ گئے۔