بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

Zahid Hafeez Chaudhri
کیپشن: Photo: Zahid Hafeez Chaudhri Twitter

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کہتے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔پاکستان کی طرف سےڈوزیئر کے اجرا کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں اضافہ کر دیا ہے۔


ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ڈوزیئر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ ڈوزیئر میں بھارتی دہشتگردی کی منصوبہ بندی، مالی معاونت ،عملدرآمد کے اقدامات بے نقاب کیے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی انکار اور الزامات کی پرانی رٹ سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ نام نہاد سرحد پاردہشتگردی کےبیہودہ الزامات سے بھارتی بیانیے کو تقویت نہیں دے سکتے۔ پاکستان کو بدنام کرنےکیلئےبھارت کے اندر فالس فلیگ آپریشن سب کو معلوم ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت فراہم کرے جس کے بعد  بھارتی میڈیا پاکستان کے درپے ہے۔