دوسرا ٹی 20، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

دوسرا ٹی 20، بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت محمود اللہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نعیم، سیف حسن، نجم الحسین شنتو، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، امین الاسلام، تسکین احمد، شوریف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ 
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی تاہم خوشدل شاہ، فخر زمان ، شاداب خان اور محمد نواز کی پراعتماد بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ 
شاداب خان اور محمد نواز نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 18 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ شاداب خان نے10 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 21 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔