حارث رؤف اور مایا علی کا کیا تعلق ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حارث رؤف اور مایا علی کا کیا تعلق ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مایا علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے انہیں ڈنر پر لے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بتاتے نظر آتے ہیں۔ 
ویڈیو میں فاسٹ باؤلر کو ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات کے نام بتا کر سوال پوچھا گیا کہ ان میں سے کس اداکارہ کیساتھ ڈنر پر جانا پسند کریں گے جس پر وہ پہلے تو کچھ دیر سوچ میں مبتلا ہوئےلیکن پھر دوٹوک انداز میں جواب دیا کہ ان تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جاؤں گا بلکہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ ”مایا علی“ کیساتھ کروں گا۔ 

ba9ce618145b3989b6b636c069465261


انہوں نے مزید کہا کہ ڈنر بھی پاکستان میں ہی کروں گا کسی دوسرے ملک میں نہیں کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔ حارث رؤف کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے حوالے سے حارث رؤف کی پسند کی تعریف کی تو کچھ ڈنر کیلئے پاکستان کو ترجیح دینے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے۔