ریاست نے ٹی ایل پی سے جو معاہدہ کیا ہے وہ جلد سامنے آجائے گا: مشیر قومی سلامتی معید یوسف

Moeed Yousaf, National Security Advisor

اسلام آباد :مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کیے گئے مذاکرات کی وجہ سے اچھا نتیجہ نکلا ،حکومتی رٹ موجود ہونے کے باوجود ریاست نے مذاکرات کو موقع دیا اور ایسا کرنے سے ہی اچھا نتیجہ نکلا ۔

نمائندہ نیو نیو ز کے مطابق معید یوسف نے اہم ایشو ز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات کر کے معاملات کو سلجھانا چاہتے تھے ،انہوں نے کہا قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ریاست کی رٹ موجود ہے مگر اس کے باوجود مذاکرات کا موقع دیا جائے گا اور پھرحکومت نے ایسا نہی کیا ،ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ کیا گیا جس کے نتائج اچھے نکلے ۔

معید یوسف کا کہنا تھا ریاست نے ٹی ایل پی کیساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ جلد سامنے آجائیگا ،تحریک لبیک پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے کے بعد ہی معاملات مفاہمت کی طرف آئے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے طالبان کی حکومت پر واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کو کسی صورت افغان سرزمین سے پاکستان میںد ہشتگردی قبول نہیں ،ایک سوال کے جواب میں معید یوسف نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی میں مجھے کوئی تعلق نظر نہیں آتا ،ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو کیونکہ اگر افغانستان میں بدامنی بڑھے گی تو یہاں بھی اثرات آئیں گے ۔

ایم کیوایم کے دفاتر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر کیوں بند ہیں مجھے اس سے متعلق زیادہ علم نہیں ۔