ایلون مسک نے ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا 

ایلون مسک نے ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کردیا 
سورس: File

کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معطل شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے سروے کیا تھا ۔ 52 فیصد لوگوں نے ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانے کے حق میں ووٹ دیا ہے.پول کا رزلٹ آنے کے بعد ایلون مسک نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ 

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ برس اس وقت معطل کیا گیا تھا جب ان کے حامیوں نے  پارلیمنٹ پر حملہ کردیا تھا ۔ ٹرمپ اپنی ٹوئٹس کے ذریعے لوگوں کو اکسا رہے تھے ۔

مصنف کے بارے میں