آرمی چیف کی تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

آرمی چیف کی تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ
سورس: File

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی ،معاشی، اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے ۔الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔

انہوں نے حکمرانوں کا مخاطب کرتے کہا کہ یہ زمینی حقائق سے بے خبراور فضا میں معلق ہیں۔ نہ ہاتھ آسمان پراور  نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں ۔گوٹی پھنس گئی ہے ۔جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں