ملک میں 5 جی سروس کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

ملک میں 5 جی سروس کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد :ملک میں 5 جی سروس تاخیر کا شکار  ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں،پی ٹی اےنےفائیوجی ٹیکنالوجی میں تاخیرکی وجوہات مارکیٹ کاتجربہ وزارت آئی ٹی اورحکومت کوبھجوادیا۔

پی ٹی اےکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موبائل کمپنیوں  کےمستقبل قریب میں فائیو جی ٹیکنالوجی میں عدم دلچسپی  کی  وجوہات میں  ملک میں معاشی عدم استحکام،درآمدی پابندیاں اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھا ؤ ہے ،  

رپورٹ کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور پاکستانی روپے کی گراوٹ بھی وجوہات میں شامل ہیں ،   اسپیکٹرم فیس اور ادائیگیوں کا سخت شیڈول بھی  فائیو جی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے ،  ٹیکسز کا اطلاق اور فور جی سے کم رسائی بھی فائیو جی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کا ٹیلی کام شعبہ میں صنعتی سہولیات کا فقدان بھی وجوہات میں شامل ہے ،پاکستان میں فور جی کی رسائی  55.6  فیصد ہے،  ٹاورز تک فائبر کی رسائی کی شرح 11.4 فیصد ہے،  حکومت کو فائیو جی سروس کا مقاصد واضح کرنا چاہئے ۔

پی ٹی اے کی جانب سے حکومت کو جار ی  کردہ رپورٹ میں حکومت  کو تجاویز دی گئی ہیں کہ فائیو جی کی کامیابی کیلئےفورجی کی زیادہ سےزیادہ رسائی کو ممکن بنایا جائے ، فائیو جی سے منسلک سمارٹ فون اور دیگر ٹیکنالوجی پر ٹیکس  کم کیا جائے ۔
 

مصنف کے بارے میں