سندھ اوربلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بری خبر

سندھ اوربلوچستان کے گیس صارفین کیلئے بری خبر

سوئی سدرن کمپنی نے سندھ اوربلوچستان میں  قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگراکودرخواست بھجوادی۔

چیئرمین اوگرا مسرور حسین  کل ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کراچی میں کرینگے۔سوئی سدرن نے رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہے،سوئی سدرن نےگیس ٹیرف میں  96.36فیصد  اضافہ کرکے گیس ٹیرف 667.44روپےفی ایم ایم بی ٹو   کرنے کی  درخواست کی ہے ۔ سوئی سدرن نے  گیس ٹیرف 1360روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت سوئی سدرن کااوسط گیس ٹیرف 692.63 روپے مقرر ہے ۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کیلئے درخواست دائر کی ہے ، اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق فیصلہ منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا ۔

 خیال رہے کہ گیس مہنگی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

مصنف کے بارے میں