نواز شریف پر آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہو گی

نواز شریف پر آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہو گی

اسلام آباد: ایوان فیلڈ اور عزیزیہ اسٹیل کے بعد آج نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ آف شور کمپنیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت بھی سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ہی ہو گی ۔

نواز شریف نے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انصاف ہو رہا ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے۔ کسی کی غیر موجودگی میں اس پر فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے حوالے سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر فردِ جرم عائد کر دی تھی۔ ان کی بیٹی اور داماد سمیت تینوں نے فرد جرم میں عائد الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں