پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کابل: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان صوبے پکتیا کے علاقے جوارے سر میں ایک اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 4 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ڈرون حملے میں مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے گئے۔

یہ رواں ہفتے پکتیا میں ہونے والا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے قبل پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 6 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد کے ہلاک ہونے کی رپورٹس بھی سامنے آئیں۔

یاد رہے امریکا کی جانب سے گزشتہ تین ہفتے کے دوران افغانستان میں 70 زمینی اور ڈرون حملے کیے گئے جبکہ پاک افغان سرحد پر گزشتہ چند روز کے دوران متعدد ڈرون حملوں میں طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک کے اہم ترین کمانڈر سمیت 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں