ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعویٰ مسترد

ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعویٰ مسترد

پیرس: آئی اے ای اے نے ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یوکیا امانو نے بتایا ہے کہ ایرانی محتاط ہیں اور ہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکیا امانو کے کہا کہ ایران مشترکہ جامع پلان آف ایکشن پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔ ایران میں تمام مقامات تک رسائی حاصل ہے۔ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود آئی اے ای اے نے فرانس کا نیو کلیئر ڈیل پر ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے سبب ہم ایران ڈیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں۔ فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور شام میں فوجی کارروائی پر تحفظات ہیں مگر یہ ڈیل کا حصہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں