چینی حکومت نے یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے

چینی حکومت نے یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے

بیجنگ:یمن کے ساتھ چین کے مضبوط باہمی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے چین نے یمن کے 100 کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے ہیں۔جس پر یمن کے وزیراعظم نے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں تعینات چینی سفیر ٹیان فائی ، یمنی ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک الکیلففی کی باہمی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چین یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دے گا۔ اس قرض کی معافی کے لئے باقاعدہ طور پر ایک اجلاس میں باہمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
دوسری جانب یمن کے وزیر اعظم نے چین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن اور چین مابین دیرینہ دوستانہ مضبوط باہمی تعلقات ہیں۔ یمن چین کے ہر مسئلہ پر ساتھ کھڑاہے اور بلاتفریق چین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔