ویرات کوہلی جب بھی تعریف کرتا ہے اچھا لگتا ہے : محمد عامر

ویرات کوہلی جب بھی تعریف کرتا ہے اچھا لگتا ہے : محمد عامر

لاہور : پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ انڈین کپتان ویرات کوہلی جب بھی تعریف کرتاہے اچھا لگتا ہے کیوں کہ تعریف سے اعتماد ملتا ہے ۔محمد عامر نے انڈین کپتان کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اچھااورکامیاب بیٹسمین ہےاور وہ جس طرح ریکارڈزبنارہاہے خواہش ہےمزیداچھا کھیلے۔ کوہلی میرافیورٹ ہے،ٹف بیٹسمین ہےاس کیلیےٹف ہوناپڑتاہے۔

محمد عامر نے کہا کہ ہم انڈر19 سےایک ساتھ کھیل رہے ہیں ہماری میوچل انڈراسٹینڈنگ ہے۔ہم جب بھی ملتے ہیں اچھے طریقے سے ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین کپتان  اور عامر خان دونوں ایک ٹی وی شو پر مدعو تھے جہاں پر عامر خان نے ویرات کوہلی سے پوچھا  کہ آپ کو دنیا کے کونسے باؤلر کے سامنے کھیلنا ٹف لگتا ہے ؟ تو ویرات کوہلی  نے عامر خان کےسوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ پاکستانی باؤلر محمد عامر دنیا کے مشکل ترین باؤلر میں سے ایک ہیں۔ آپ کو ان کے خلاف اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹ لے جاتے ہیں۔