معروف ہدایتکار نے دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کو" بین " کر دیا

معروف ہدایتکار نے دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ کو

ممبئی: فلم دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو فلم کے ہدایتکار نے بین کر دیا ہے وہ کچھ عرصے تک کوئی فلم نہیں کر پائیں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق" ٹھگز آف ہندستان"کے ہدایتکار ادیتے چوپڑا نے فاطمہ ثنا شیخ کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اس ہدایت نامے کے مطابق جب تک فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں ہو جاتی تب تک نہ تو ثناشیخ کوئی نئی فلم کر پائیں گی اور نہ ہی اہم تقریبات میں حصہ لے پائیں گی ۔فاطمہ ثنا شیخ کے مداح اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی ان سے رابطہ نہیں کر پائیں گے۔

لہذا فاطمہ ثنا شیخ فلم نے ہدایتکار کے ہدایت نامے کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان کو اس ہدایت نامے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ مداحوں کے سامنے اپنا نیا انداز لانے کے لیے بیچین ہیں ۔