نواز شریف کی واپسی کا شیڈول تبدیل، 24 اکتوبر کو وطن پہنچیں گے

نواز شریف کی واپسی کا شیڈول تبدیل، 24 اکتوبر کو وطن پہنچیں گے

لاہور: ذرائع کے مطباق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے اب وہ 23 اکتوبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے اور 24 اکتوبر وطن پہنچیں گے۔ نواز شریف کے سیکریٹری حنیف خان بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل نوازشریف 22 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم پر آج تیسرے فلیگ شپ ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جبکہ احتساب عدالت نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بھی حسن نواز اور حسین نواز مفرور ملزم قرار دے دیا۔

گزشتہ روزاحتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ وزیراعظم نواز شریف پر العزیزیہ ملز ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ فرد جرم نواز شریف کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائد کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں