امریکا سے تعلقات بڑھانے پر شمالی کوریا کی آسٹریلیا کو دھمکی

امریکا سے تعلقات بڑھانے پر شمالی کوریا کی آسٹریلیا کو دھمکی

پیانگانگ: شمالی کوریا کی جانب سے آسٹریلیا کے نام بھجے گئے کھلے خط کے میں کہا گیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کو تباہ کرنے اور کم جونگ ان حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ خط میں آسٹریلیا کو دھمکی دی ہے کہ آسٹریلیا یا تو امریکا سے تعلقات کو محدود کرے یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی بھول ہے کہ اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا کو قدموں میں گرا لیں گے تو ان کا  ایٹمی طاقت کے بارے میں ایسا تصور جہالت پر مبنی ہو گا۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے ردعمل میں کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بھیجے جانے والا خط اس بات کا اظہار ہے کہ شمالی کوریا پر پابندیاں کام کر گئی ہیں اور وہ خود کو تنہا محسوس کر رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے خط کا مقصد عالمی برادری کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں