حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی، شہباز شریف

حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شفافیت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے جب کہ ہمارے دور میں منصوبے رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے جبکہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی اور بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر رہے اور منفی سیاست کے علمبردار عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں