اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی، زارا اکبر

اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی، زارا اکبر

لاہور :اداکارہ زارا اکبر خود کوغیرمحفوظ سمجھنے لگیں۔کہتی ہیں اگر انھیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔

پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کی نائب صدر اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی قریبی ساتھی فوزی علی کاظمی سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ زارا اکبر نے کہا کہ فوزی علی کاظمی سے میرا 18سال کا بیٹا ہے اور فوزی نے مجھے صرف 2سال کا خرچا دیا تھا ۔ خرچے کا مطالبہ کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔
زارا اکبر نے کہا کہ اگر انھیں اور ان کے بیٹے کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہوگی۔ اداکارہ کاکہنا تھا اگر ان کی پارٹی انھیں سیکیورٹی دیتی ہے تو وہ ان کی شکرگزار ہوں گی۔