پشاور زلمی کا 2 چینی کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کرنیکا اعلان

پشاور زلمی کا 2 چینی کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کرنیکا اعلان

اسلام آباد: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں 2 چینی کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔  چین کے سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ، چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی۔


تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے چین کے 2 انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے۔

ٹیم میں شامل کیے جانے والے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور امید ہے کہ انہیں ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں