سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ایک بار پھر مشکلات کا شکار ، 4 کھلاڑی آؤٹ

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف ایک بار پھر مشکلات کا شکار ، 4 کھلاڑی آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ 


شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز نروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے کیا۔ون ڈے ڈیبیو کرنے کرنے والے کرکٹر عثمان شنواری نے لنکن کپتان اپل تھرنگا کو پویلین بھیج دیا ہے ۔سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار  نظر آ رہی ہے جہاں 11 اوورز میں لنکن ٹیم نے 60 اسکور پر اپنی 4 وکٹیں گنوا دیں ہیں ۔ کپتان تھرنگا ،ڈیکویلا، چندیمل اورسمراوکریما پویلین کی جانب لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری ،جنید خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکت حاصل کی ۔

قبل ازیں آئی لینڈر قائد اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی ٹیم میں فاسٹ باؤلر عثمان شنواری ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ رومان رئیس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔تیسرے ون ڈے میں باہر بیٹھنے والے عماد وسیم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف کو آرام کرایا گیا ہے۔