آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی چھا گئے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی چھا گئے

دبئی: آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی بولر حسن علی عمران طاہر کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بولر بن گئے ہیںجبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چوتھے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں، بھارت کے جسپریت بمرا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دسویں نمبر پر ہیں۔

بابراعظم بیٹسمینوں میں 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے۔بلے بازوں میں فہرست میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دھواں دار ننگز کھیلی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانچویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے،بھارت کے رووہت شرما ساتویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نوویں اور جنوبی افریقہ ہی کے فاف ڈوپلیسی دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔