سنگاپور کے وزیر اعظم کا سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

سنگاپور کے وزیر اعظم کا سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

سنگاپور: سنگاپور کے وزیرا عظم لونگ ہسین لی نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

جرمن خبررسان ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد2021 میں انتخابات کرائے جائیں گے اور وہ اس عہدے کی خاطر میدان میں مزید نہیں اتریں گے۔

65 سالہ لی نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑنے سے قبل وہ اپنے سیاسی جانشین کا انتخاب کریں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فنانس منسٹر ھینگ اور سابقہ آرمی چیف چن چن سنگ  وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

مصنف کے بارے میں