پاک افغان سرحد پر امریکہ کا پانچواں ڈرون حملہ ، 12 افراد ہلاک

پاک افغان سرحد پر امریکہ کا پانچواں ڈرون حملہ ، 12 افراد ہلاک

خوش کرم: امریکہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان افغان سرحد کے قریبی علاقے خوش کرم میں ڈرون بم گرا دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے خوش کرم میں کیا گیا ، ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 6 میزائل داغے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں حملے کے بعد امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں کچھ دیر تک جاری رہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں پاک افغان سرحد پر افغان علاقے میں 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں اب تک 47 افراد مارے جا چکے ہیں۔