گیندبازوں کا جادو چل گیا، پاکستان کو 174 رنز کا ہدف مل گیا

گیندبازوں کا جادو چل گیا، پاکستان کو 174 رنز کا ہدف مل گیا

شارجہ : سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئی ، چوتھے ون ڈے میچ میں پوری ٹیم 173 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کو جیت کیلئے 174رنز کا ہدف مل گیا۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میںٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کی جانب سے نروشان ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے اننگز کا آغاز کیا۔ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عثمان شنواری نے اپنے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر اِن فارم سری لنکن قائد اپل تھرنگا کو صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔سری لنکا کو دوسرا نقصان پانچویں اوور میں ہوا جب ڈکویلا 22 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کا اسکور 59 تک پہنچا تو چندیمل 16 رنز بنانے کے بعد رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز سمیرا سمارا وکراما بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے سری وردنا کو 91 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے صرف 13 رنز پر ہی چلتا کیا۔
سکوگو پرسنا 99 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی اگلی پر کلین بولڈ ہو ئے اگلی ہی گیند پر شاداب نے تھسارا پریرا کو بھی سلپ میں کیچ آوٹ کرا دیا۔حسن علی نے دننجیا کو 142 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ کرایا۔لہیرو تھریمانے کو عماد وسیم نے 62 کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔ لہیرو گماگے کو حسن علی نے ایک رنز پر کلین بولڈ کیا۔