مائیکروسافٹ نوٹ بک کمپیوٹر کا نیا ورژن متعارف

مائیکروسافٹ نوٹ بک کمپیوٹر کا نیا ورژن متعارف

نیویارک: مائیکروسافٹ نے اپنے فلیگ شپ نوٹ بک کمپیوٹر کا نیا ورژن ”سرفس بک 2“ متعارف کروا دیا۔ نئی ڈیوائس کا ڈیزائن، انٹرنل ہارڈ وئیر اور کنکٹیویٹی کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹری لائف کو بڑھایا ہے۔ اسے دو سائز میں جاری کیا گیا ہے۔سرفس بک 2 دیکھنے میں اوریجنل کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس کی ٹیبلٹ سکرین الگ ہو سکتی ہے ، اس میں اپنا پروسیسر اور بیٹری ہے۔اسے کی بورڈ سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے، جس سے کارکردگی اور بیٹری لائف بڑھ جاتی ہے۔


اس کے ڈیزائن میں کی جانے والی تبدیلیاں معمولی نوعیت کی ہیں، جیسے جوڑ اور کی بورڈ کو بہتر کیاگیا ہے۔ اس میں جو سب سے بڑا فیچر ہے وہ یہ ہے کہ اسے دو سائز، 13.5 انچ اور 15 انچ، میں جاری کیا گیا ہے۔دونوں ماڈلز میں 256 جی بی ، 512 جی بی یا 1 ٹی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ 8 جی بی یا 16 جی بی1866MHz LPDDDR3 میموری ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے ان میں2 یو ایس بی -اے 3.0 پورٹس، 1 ایو ایس بی -سی پورٹ، ایس ڈی سلاٹ، ہیڈ فون جیک اور سرفس کنکٹر ہے۔ان میں تھنڈر بولٹ کی سپورٹ نہیں ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہناہے کہ دونوں ماڈل کی بیٹری لائف کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں کی بورڈ اٹیچ کر کے فائیو ان ٹیبلٹ موڈ میں 17 گھنٹوں کی ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔


سرفس بک 2 کے 13.5 انچ ماڈل کی قیمت 1499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ 15 انچ ماڈل کی قیمت 2499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔دونوں ماڈل کےپری آرڈر 9 نومبر سے شروع ہونگے جبکہ ان کی فراہمی 16 نومبر سے شروع ہوگی۔