آرمی چیف سے قطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے قطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر ٹوئٹر

راولپنڈی:پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر خارجہ اور قطری نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

86b4a7f91604938d8babc794daa82088


ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کیلئے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔