لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کنال اراضی واگزار کرائی گئی

لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کنال اراضی واگزار کرائی گئی
کیپشن: واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 16 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، فائل فوٹو

لاہور: شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مجموعی طور پر 3757 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں واگزار کرائی گئی اراضی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مجموعی طور پر 3 ہزار 757 کنال واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 16 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کی 182 کنال، محکمہ جنگلات کی 354 کنال اور رنگ روڈ اتھارٹی کی 663 کنال اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ریونیو کی 2556 کنال اراضی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 2 کنال جگہ کو واگزار کرایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔