شیخ رشید نے احتجاج کرنیوالے ریلوے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

شیخ رشید نے احتجاج کرنیوالے ریلوے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: ریلوے ملازمیں کیخلاف وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے احتجاج کرنے کی وجہ سے مقدم درجہ کرادیا ہے جبکہ ایک ملازم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پبلک سیکرٹریٹ اور رہائش گاہ لال حویلی کے سامنے ریلوے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ نئے پاکستان میں جن ریلوے ملازمین نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ساتھیوں کو متحرک کیا ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس نے نقص امن کے خدشے کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ریلوے ملازم یاسر وجاہت کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔