سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی طلبی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی طلبی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست
سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے، درخواست گزار۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا. پاکستان عوامی تحریک نے نواز شریف اور شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بلانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، عابد شیر علی، چوہدری نثار، توقیر شاہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کا فریقین کو عدالت میں نہ بلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ماڈل ٹاوٴن سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ اس موقع پر 10 معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں۔ سپریم کورٹ فریقین کو طلب کرنے کا حکم صادر کرے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جو کیس عدالت میں چل رہا ہے اس حوالے سے حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر سکتی۔ کیس کی راہ میں بڑی رکاوٹ بیوروکریسی ہے، بیوروکریٹ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پراسیکیوٹر ٹیم تبدیل کر دی جس سے انصاف کا حصول آسان ہو گا۔