زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
کیپشن: بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے، درخواستگزار۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زلفی بخاری پر سفری پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت داخلہ کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا غیر قانونی اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور سفری دستاویزات بشمول پاسپورٹ واپسی کرنے کا حکم دیا جائے۔ بیرون ملک سفر کرنے کے دوران متعلقہ اداروں کو مداخلت سے روکا جائے۔

ذوالفقار بخاری المعروف زلفی بخاری وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ہیں اور ان کا نام 4 اگست کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔