اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہے، یوسف رضا گیلانی

 اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہے، یوسف رضا گیلانی
کیپشن: فوٹو فائل

ملتان :سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرنے اور حکومت چلانے میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔اپوزیشن میں بیٹھ کر باتیں کرنا بہت آسان کام ہے لیکن جب آپ حکومت میں آتے ہیں تو آپ کو کام کر کے دکھانا پڑتا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہوئے تھے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کہتےہیں حکومت کے اقدامات کی وجہ سےعوام کو مایوسی ہوئی ،عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ ڈالے تھے لیکن تبدیل تو کچھ ہوا نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2013 کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے  جن 4 سیٹوں پر 129 دن دھرنا دیا تھاوہ آج بھی پی ٹی آئی کےپاس نہیں۔