چین میں سمندر پر بنا طویل ترین پل مکاؤکا افتتاح

چین میں سمندر پر بنا طویل ترین پل مکاؤکا افتتاح

بیجنگ:سمندر پر بننے والا دنیا کا طویل ترین مکاؤبرج آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق 55کلومیٹر طویل مکاو برج 24 اکتوبر کو کھولا جائے گا،برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 میں کیا گیا۔55کلو میٹر طویل اس پل میں6 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی بنائی گئی ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائیٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔

یاد رہے کہ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔